جمعرات, اکتوبر 30, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران اختراعی اشاریہ 5.3 فیصد بڑھ گیا

چین میں 2024 کے دوران اختراعی اشاریہ 5.3 فیصد بڑھ گیا

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کا اختراعی اشاریہ جو ملک کی اختراعی صلاحیت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، 2023 کی سطح کے مقابلے میں 5.3 فیصد بڑھ کر 2024 میں 174.2 تک پہنچ گیا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کا اختراعی اشاریہ جو ملک کی اختراعی صلاحیت کا پیمانہ سمجھا جاتا ہے، 2024 کے دوران مستحکم طور پر بڑھا۔

قومی ادارہ شماریات این بی ایس کے مطابق یہ اشاریہ 2023 کے مقابلے میں 5.3 فیصد بڑھ کر گزشتہ سال 174.2 تک پہنچ گیا۔

این بی ایس نے بتایا کہ اختراع کا ماحول بہتر ہوتا جا رہا ہے جس میں اختراعی سرمایہ کاری میں اضافہ، اختراعی پیداوار میں تیزی سے نمو اور معیشت کے لئے محرک قوتوں میں اضافہ شامل ہے۔

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا کہ بنیادی تحقیق پر ملک کے اخراجات 2024 میں پچھلے سال کے مقابلے میں 10.7 فیصد بڑھ کر 250.09 ارب یوآن (35.3 ارب امریکی ڈالر) تک جا پہنچے جو دوہرے ہندسوں میں مسلسل تیز رفتار اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ تحقیق و ترقی کے مجموعی اخراجات میں بنیادی تحقیق کا حصہ گزشتہ سال ایک نئی بلند ترین سطح 6.88 فیصد تک پہنچ گیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین میں 2024 میں اختراع کے پیٹنٹس کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 13.5 فیصد بڑھ کر 10 لاکھ 50 ہزار تک جا پہنچی۔

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اختراعی کوششیں چین کے اقتصادی ڈھانچے کو ازسرنو تشکیل دے رہی ہیں۔ 3 نئی معیشتیں یعنی نئی صنعتیں، نئے کاروباری انداز اور نئے کاروباری ماڈلز کی پیدا کردہ اضافی قدر 2024 میں چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا 18.01 فیصد رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 0.43 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!