جمعہ, اکتوبر 31, 2025
پاکستانمحسن نقوی کی سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران و ایرانی ہم...

محسن نقوی کی سیکرٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ایران و ایرانی ہم منصب سے ملاقات

پاکستان اور ایران نے باہمی تعاون کیلئے مشترکہ روابط بڑھانے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دورہ ایران کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے الگ الگ ملاقات کی۔

اس موقع پر وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، ایرانی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور سفارتی افسران بھی موجود تھے۔

سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل آفس آمد پر سیکرٹری علی اردشیر لاریجانی نے وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سکیورٹی تعاون بڑھانے، انسداد دہشتگردی، انسداد منشیات اور بارڈر مینجمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین نے باہمی تعاون کیلئے مشترکہ روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی سمیت انسداد منشیات کیلئے ایران کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ایران نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔

علاوہ ازیں ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے ملاقات میں داخلی سیکیورٹی کے امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی نے ای سی او وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ایرانی ہم منصب کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کہ رکن ممالک کیلئے یہ وزارتی کانفرنس دوررس نتائج کی حامل ہو گی، داخلی سلامتی سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ای سی او وزارتی کانفرنس میں شرکت پرپاکستانی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!