ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران بیرون ملک جانیوالے مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق دبئی جانیوالے مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی جو اس نے آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔
ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد گرفتار ملزم کو برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کارروائی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمت عملی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔




