سینئر وزیر حکومت پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی بارے سپارکو کی رپورٹ مریم نواز کے وژن اور محنت کا ثبوت ہے، یہی سمت برقرار رہی تو آئندہ سالوں میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری چین اور بیجنگ کی طرز پر دیکھی جا سکے گی۔
جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چین اور برطانیہ نے بھی سموگ اور فضائی آلودگی کے مسائل کا سامنا کیا مگر درست حکمت عملی کے ذریعے ان ممالک نے نمایاں بہتری حاصل کی، پنجاب حکومت بھی اسی ماڈل پر کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپارکو کی رپورٹ وزیراعلی شریف کے وژن اور محنت کا ثبوت ہیسمت برقرار رہی تو آئندہ سالوں میں پنجاب میں ماحولیاتی بہتری چین و بیجنگ کی طرز پر دیکھی جا سکے گی۔
انہوں نے بتایا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والے صنعتی اداروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سموگ پھیلانے والے تمام عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت اور صاف فضاء کے تحفظ کیلئے مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی۔




