جمعہ, اکتوبر 31, 2025
پاکستانراولپنڈی، غیرقانونی مقیم افغانیوں، پناہ دینے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع

راولپنڈی، غیرقانونی مقیم افغانیوں، پناہ دینے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع

راولپنڈی پولیس نے غیرقانونی مقیم افغان شہریوں اور انہیں پناہ دینے والوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔

ذرائع کے مطابق تھانہ جاتلی اور تھانہ مورگاہ پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں جن میں افغان باشندوں زاہد خان اور محمد امین کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان دوران تحقیقات کوئی ویزا، اجازت نامہ یا مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کرسکے، مالکان نے بھی ملزمان کی کرایہ داری کا اندراج نہیں کروایا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!