جمعرات, اکتوبر 30, 2025
انٹرٹینمنٹٹوکیو بین الاقوامی فلم میلے میں چینی فلمی ہفتے کا انعقاد

ٹوکیو بین الاقوامی فلم میلے میں چینی فلمی ہفتے کا انعقاد

جاپان میں چین کے سفیر وو جیانگ ہاؤ ٹوکیو بین الاقوامی فلم میلے (ٹی آئی ایف ایف) کے تحت چینی فلمی ہفتے کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)38ویں ٹوکیو بین الاقوامی فلم میلے (ٹی آئی ایف ایف) میں چینی فلمی ہفتہ اختتام پذیر ہو گیا۔ اس موقع پر گولڈن کرین ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب کے دوران چینی اور جاپانی مہمانوں اور فلمی صنعت کی شخصیات نے حالیہ برسوں میں چینی فلموں کی ترقی اور ان کی اثر انگیزی کو بھرپور انداز میں سراہا اورمستقبل میں دونوں ممالک کی فلمی صنعتوں کے درمیان تعاون کی توقع کا اظہار کیا۔

اس میلے کے حصے کے طور پر چینی فلمی ہفتہ ٹوکیو میں 21 سے 28 اکتوبر تک منعقد ہوا۔جس کے دوران خاندان، محبت، تخلیاتی دنیا اور تاریخ جیسے موضوعات پر مشتمل 10 سے زیادہ معروف چینی فلموں کی نمائش کی گئی۔

کرائم تھرلر فلم ’’آکٹوپس ود بروکن آرمز‘‘نے بہترین فلم کا گولڈن کرین ایوارڈ جیتا۔ اینڈریو لا وائی۔کیونگ نے اپنی فلم’’دی ڈمپلنگ کوئین‘‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اداکار ژانگ یی شنگ اور اداکارہ زینگ مینگ شوئے نے بالترتیب اپنی فلموں مو مو اور لو لِسٹ کے لئے بہترین اداکاروں کے ایوارڈ حاصل کئے۔

جاپان میں چینی سفیر وو جیانگ ہاؤ نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلمیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو بڑھانےاور تبادلوں اور مصالحت کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے فلم سازوں کی طرف سے اس مقصد کے لئے کی جانے والی کوششیں قابل تعریف ہیں۔

جاپانی ہدایت کار یوجیرو تاکیتا نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی سینما کی تیز رفتار ترقی نے باصلاحیت افراد کی بڑی تعداد کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ جاپان اور چین کے فلم ساز قریبی تبادلے برقرار رکھیں گے اور سرحد پار تعاون اور باہمی اشتراک کا ایک نظام  قائم کریں گے۔

جاپان۔چین فلم فیسٹیول ایگزیکٹو کمیٹی کی نائب صدر متسوکو وتنابے نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی فلموں نے "دلوں کو چھو لینے” کے حوالے سے حیرت انگیز ترقی کی ہے اور وہ امید رکھتی ہیں کہ دونوں ممالک کے فلم ساز زیادہ کھلے ذہن کے ساتھ تعاون کریں گے تاکہ وہ مشترکہ طور پر ایسے کام تخلیق کریں جو ان کی طاقت کو اجاگر کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!