جمعرات, اکتوبر 30, 2025
تازہ ترینچین اور جاپان نئے دور کے لئے موزوں تعمیری اورمستحکم باہمی تعلقات...

چین اور جاپان نئے دور کے لئے موزوں تعمیری اورمستحکم باہمی تعلقات قائم کریں،چینی وزیر خارجہ

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کی جاپان کے شہر ٹوکیو میں پریس کانفرنس کی فائل فوٹو۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی مفید اور تزویراتی تعلقات کو مشترکہ طور پر آگے بڑھائیں اور نئے دور کے لئے موزوں تعمیری اور مستحکم دوطرفہ تعلقات قائم کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات جاپانی وزیر خارجہ توشی میتسو موتیگی کے ساتھ ایک فون کال کے دوران کہی۔

بات چیت کے دوران وانگ یی نے موتیگی کو ایک بار پھر جاپان کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

وانگ نے کہا کہ چین اور جاپان ایک دوسرے کے اہم پڑوسی ہیں اور چین نے جاپان کے حوالے سے اپنی پالیسیوں میں تسلسل اور استحکام برقرار رکھا ہے اور وہ جاپان کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 4 سیاسی دستاویزات میں بیان کردہ اصولوں کی پاسداری اور سمت پر عمل کرنا چاہتا ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین نے جاپان کی نئی کابینہ کی طرف سے بھیجے گئے مثبت اشاروں کو دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے اعلیٰ سطح کے تبادلے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

وانگ نے امید ظاہر کی کہ جاپان کی نئی کابینہ چین کے ساتھ بہتر آغاز کرے گی اور تعلقات کو درست سمت میں شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ اور تائیوان کا معاملہ دوطرفہ تعلقات کی بنیاد اور دونوں فریقین کے درمیان بنیادی نیک نیتی سے تعلق رکھتا ہے۔ وانگ نے امید ظاہر کی کہ جاپان چین کے ساتھ مل کر سیاسی بنیاد کو برقرار رکھے گا اور دوطرفہ تعلقات کی مسلسل بہتری اور ترقی کو صحیح راستے پر فروغ دے گا۔

موتیگی نے کہا کہ جیسے جیسے بین الاقوامی منظرنامہ گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے جاپان اور چین پر تیزی سے اہم بین الاقوامی ذمہ داریاں عائد ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین جاپان کا ایک اہم پڑوسی ہے اور وزیراعظم سنائی تاکائیچی جاپان-چین تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہیں۔

موتیگی نے کہا کہ جاپان کا کبھی بھی چین کے ساتھ تعلقات توڑنے یا سپلائی چین کو منقطع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رہا اور امید ہے کہ دونوں فریق ہر سطح پر تبادلوں کو بڑھائیں گے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دیں گے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفید تعمیری اور مستحکم تزویراتی تعلقات کو مکمل طور پر آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے کچھ مخصوص امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!