جمعرات, دسمبر 18, 2025
تازہ ترینشنگھائی کے طرز زندگی میں انقلابی تبدیلی، پرانے گھرانے جدید رہائشی سہولتوں...

شنگھائی کے طرز زندگی میں انقلابی تبدیلی، پرانے گھرانے جدید رہائشی سہولتوں سے آراستہ ہو رہے ہیں

شنگھائی کے ضلع یانگ پو کی ایک پرانی گلی میں 1960 کی دہائی کی دس رہائشی عمارتیں ہیں جن میں سے سات میں باتھ روم موجود نہیں۔

یہاں کے تقریباً 180 گھرانے کئی دہائیوں سے چیمبر پوٹس استعمال کرنے پر مجبور رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ژانگ یو، رہائشی، ضلع یانگ پو، شنگھائی

"میں یہاں 40 برس سے زیادہ عرصے سے رہ رہا ہوں۔ ہمیشہ چیمبر پوٹ استعمال کیا ہے اور اسے خالی کرنے کے لئے مخصوص جگہ پر لے جانا پڑتا ہے۔”

لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ علاقے میں تزئین و آرائش کا ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے جس کے بعد رہائشیوں کو اپنے الگ باورچی خانے اور باتھ رومز مل جائیں گے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ یو، رہائشی، ضلع یانگ پو، شنگھائی

"ہمارا موجودہ گھر تقریباً 18 مربع میٹر پر مشتمل ہے۔ تزئین و آرائش کے بعد اصل رہائشی رقبہ 36 سے 37 مربع میٹر تک پہنچ جائے گا۔ ہمیں الگ باتھ روم، ایک چھوٹا ڈرائنگ روم اور باورچی خانہ ملے گا۔ یہ ایک زبردست بہتری ہوگی۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): کائی چن بن، منیجر، تزئین و آرائش منصوبہ

"ان گھروں میں صفائی ستھرائی کی سہولتیں موجود نہیں تھیں۔ تزئین و آرائش کے بعد ہر گھر میں الگ باتھ روم اور باورچی خانہ شامل کیا جائے گا، جس سے فی خاندان اوسط قابلِ استعمال رقبہ 15.6 مربع میٹرسے بڑھ کر 31.7 مربع میٹر ہو جائے گا۔ منصوبے کی تکمیل سال 2028 میں متوقع ہے جس کے بعد رہائشی دوبارہ اپنے گھروں میں منتقل ہو سکیں گے۔”

اسی دوران ضلع چانگ نِنگ کی ایک پرانی گلی میں وہ جگہ جو کبھی چیمبر پوٹس خالی کرنے کے لیے استعمال ہوتی تھی اب بالکل بدل گئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): ژو لی مِنگ، محکمہ ہاؤسنگ مینجمنٹ، ضلع چانگ نِنگ، شنگھائی

"یہ وہی جگہ ہے جہاں کبھی  لوگ اپنے چیمبر پوٹس خالی کرتے تھے۔ مگر تزئین و آرائش کے بعد ہم نے اسے پورے محلے کے لئے اسمارٹ کوڑا چھانٹنے کے نظام اور ری سائیکلنگ اسٹیشن میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہم نے ان گھروں کو بھی بہتر بنایا ہے جو پہلے مشترکہ باتھ رومز کے طور پر استعمال ہوتے تھے اور جہاں ہم سےممکن ہوا وہاں نجی باتھ رومز شامل کر دئیے گئے ہیں۔”

چانگ نِنگ کے رہائشی لی شی چِن جو 20 برس سے زائد عرصہ اپنے ہمسایوں کے ساتھ مشترکہ بیت الخلا استعمال کر رہے تھے اب اطمینان کا سانس لے رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): لی شی چِن، رہائشی، ضلع چانگ نِنگ، شنگھائی

"مجھے پہلے بیت الخلا استعمال کرنے کے لئے باہر جانا پڑتا تھا اور اگر میرا پڑوسی دیر کر دیتا تو کبھی کبھار مجھے جھنجھلاہٹ بھی ہوتی تھی۔ لیکن اب ہر گھر کا اپنا الگ باتھ روم ہے۔ تزئین و آرائش کے بعد ہمیں بیت الخلا کے لئے گھر سے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہی۔”

شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن اسکرین:

شنگھائی کے پرانے رہائشی علاقے نئے رنگ میں ڈھلنے لگے

ضلع یانگ پو میں 1960 کی دہائی کی پرانی عمارتوں کی تزئین جاری ہے

کئی دہائیوں سے شہری چیمبر پوٹس استعمال کرنے پر مجبور تھے

180 سے زائد گھرانوں کے لئے بیت الخلا جیسی بنیادی سہولت موجود نہیں تھی

اب ہر گھر میں نجی باتھ روم اور باورچی خانہ فراہم کیا جا رہا ہے

تزئین کے بعد ہر گھر کا رہائشی رقبہ تقریباً دوگنا ہو جائے گا

تزین و آرائش کا منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے

ضلع چانگ نِنگ میں پرانے چیمبر پوٹ مقامات ری سائیکلنگ اسٹیشن بن گئے ہیں

اب لوگ اپنے ذاتی باتھ رومز سے مطمئن ہیں

شنگھائی کی شہری تبدیلی بہتر معیارِ زندگی کی علامت بن گئی ہے

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!