جرمنی ، ہینوور میں انٹرنیشنل موٹر شو کے دوران میڈیا رونمائی میں ایک شخص چینی کارساز سائیک میکسس کے بوتھ پر الیکٹرک پک اپ ٹرک سے متعلق معلومات حاصل کررہا ہے ۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں پک اپ ٹرک کی فروخت میں ستمبر کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔
چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن ( سی پی سی اے) کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں تقریباً 45 ہزار پک اپ ٹرک فروخت ہوئے جو گزشتہ ماہ کی نسبت 17 فیصد زائد ہیں۔
ان گاڑیوں کی برآمدات ملک کی مجموعی پک اپ ٹرک کی فروخت کا 52 فیصد یا مجموعی ٹرک فروخت کا 27 فیصد ہیں۔
سی پی سی اے نے کہا ہے کہ غیرملکی منڈیوں میں مضبوط مانگ کی وجہ سے 2022 کے بعد سے چینی پک اپ ٹرک کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال کی ابتدائی تین سہ ماہی کے دوران چین کے پک اپ ٹرک کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد اضافے سے 3 لاکھ 86 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔
اعداد و شمارکے مطابق چین میں ستمبر کےدوران پک اپ ٹرک کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 4.5 فیصد کم ہوکر 42 ہزار 900 یونٹس رہی۔
