چینی صدر شی جن پھنگ زیمبیا کے صدر ہاکیندے ہچیلیما سے مصا فحہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ اور زیمبیا کے صدر ہاکیندے ہچیلیما نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
شی نے منگل کے روز اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے گزشتہ 60 برس کے دوران چین ۔ زیمبیا تعلقات عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کی آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ فریقین نے ہمیشہ حقیقی دوستی برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ ترقی کے لئے ساتھ ساتھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور زیمبیا میں باقاعدگی سے اعلیٰ سطح پر تبادلے ہوئے ہیں۔ سیاسی باہمی اعتماد مسلسل بڑھا اور عملی تعاون کے بامعنیٰ نتائج حاصل کئے گئے۔ اس کے علاوہ دونوں مما لک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات بارے پر ایک دوسرے کی حمایت کی جس سے دونوں ممالک اور عوام کو فائدہ ہوا۔
زیمبیا کے صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ زیمبیا ۔ چین تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ باہمی احترام، باہمی تعاون اور مشترکہ خوشحالی پر مبنی دوطرفہ شراکت داری نے دونوں ممالک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
