افغا نستان، کابل میں چا ئنہ ریلوے 14 ویں بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ما لی اعانت سے تعمیر کردہ عمارت دیکھی جا سکتی ہے۔(شِنہوا)
زرنج،افغانستان(شِنہوا) افغان حکام نے چین کی جانب سے فراہم کردہ امداد افغا نستان کے مغربی صوبہ نمروز کے صوبائی دارالحکومت زرنج شہر میں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کر دی ہے جس میں کمبل اور چاول شامل تھے۔
قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر محمد قاسم محمد نے منگل کے روز بتایا کہ زرنج شہر میں 350 ضرورت مند خاندانوں میں امداد تقسیم کی گئی ، یہ عمل 2 یا 3 دن تک جاری رہے گا ۔
محمد قاسم نے ضرورت کے وقت امداد بھیجنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔
امداد وصول کرنے والے ایک افغان شہری اسماعیل نورالدین نے شِنہوا کو بتایا کہ مجھے 6 لیٹر کوکنگ آئل، 2 کمبل اور چاول کا ایک تھیلا ملا ہے۔ میں اچھی ہمسائیگی اور ہماری مدد کرنے پر چین کا شکر گزار ہوں۔
چین گزشتہ برسوں میں ضرورت مند افغان شہر یوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرتا رہا ہے ،ان میں گرم ملبوسات،خیمے اور اشیائے خوردو نوش شامل ہیں۔
