نیمیبیا، چین کے صوبہ ژے جیانگ کے ہیلتھ کمیشن کے سربراہ وانگ رینیوان اور نیمیبیا کے ایرونگو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے چیف میڈیکل آفیسر لیونارڈ کابونگو ساحلی قصبے والوس بے میں چین-نیمیبیا ہسپتال تعاون کے طریقہ کار کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
وِنڈھوئک(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے ایک وفد نے نائب وزیر تعلیم وو یان کی قیادت میں نیمیبیا کا 5 روزہ دورہ کیا اور جنوبی افریقی ملک کے حکام سے ملاقات کرکے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وفد نے اپنے دورے میں نیمیبیا کے نائب صدر اور ساؤتھ ویسٹ افریقہ پیپلز آرگنائزیشن (ایس ڈبلیواے پی او) کے نائب صدر نیتمبو نندی ندتوہ، ایس ڈبلیو اے پی او پارٹی کی سیکرٹری جنرل صوفیہ شاننگوا اور اعلیٰ تعلیم و ٹیکنالوجی کی نائب وزیر نتھالیا گوگوز سے ملاقات کی اور ایرونگو خطے کی نچلی سطح کی تنظیموں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ وفد نے نئے دور کے لئے چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے بارے میں شی جن پھنگ کے خیالات اور سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
نیمیبیا کے رہنماؤں نے 20 ویں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کی اہمیت کو سراہتے ہوئے اپنے سربراہان مملکت کے درمیان اہم معاہدوں پر عملدرآمد اور نیمیبیا اور چین کے درمیان تعاون کی جامع تزویراتی شراکت داری کے استحکام کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
