امریکی شہر کیلیفورنیا میں لانگ بیچ بندرگاہ کے ایک ٹرمینل پر چین کے کوسکو شپنگ کا ایک کنٹینر بردار جہاز لنگر انداز ہے۔(شِنہوا)
لندن(شِنہوا)گولڈ مین ساکس کے سابق چیف اکانومسٹ جم او نیل کا کہنا ہے کہ حالیہ سیاسی تناؤ اور علیحدگی کی بات چیت کے باوجود بڑی معیشتوں کے درمیان مکمل معاشی علیحدگی خارج از امکان ہے۔
2001 میں برک (بی آر آئی سی) کی اصطلاح پیش کرنے والے جم او نیل نے کہا کہ گلوبلائزیشن کو ختم کرنے کا خیال محض ایک سیاسی بیانیہ ہے لیکن یہ ایسی چیز نہیں ہے جسے سنگین عالمی نتائج کے بغیر برقرار رکھا جاسکے۔
برک ابتدائی طور پر برازیل، روس، بھارت اور چین کی ابھرتی ہوئی معاشی منڈیوں کا مخفف تھا۔ 2010 میں جنوبی افریقہ نے اس بلاک میں شمولیت اختیار کی اور باضابطہ طور پر برکس کی تشکیل ہوئی۔
جم اونیل نے شِنہوا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور چین کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات ہیں، جو ان کی اضافی بچت اور کھپت کے طریقہ کار کے تحت چل رہے ہیں۔
جم اونیل نے جی 20 جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے عالمی تعاون کو بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ بڑے ممالک کو تقسیم کی سیاست میں ملوث ہونے کے بجائے ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔
