بلغاریہ، صوفیہ میں جدید چینی خطاطی اور فائبر آرٹ نمائش میں ایک خاتون فن پارہ دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)
صوفیہ (شِنہوا) بلغاریہ کی قومی اکیڈمی برائے فنون (این اے اے) میں دور حاضر کی چینی خطاطی اور فائبر آرٹ کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔
پیر سے شروع ہونے والی یہ نمائش تین ہفتے جاری رہے گی۔بلغاریہ کی این اے اے اور چینی اکیڈمی برائے فنون (سی اے اے ) ہانگ ژو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی اس نمائش میں سی اے اے کے فائبر آرٹ ڈیپارٹمنٹ کے فیکلٹی ارکان کی خطاطی اور فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔
نمائش میں 25 فنکاروں کے 28 فن پارے نما ئش کے لئے رکھے گئے ہیں ۔ خطاطی اور فائبر آرٹ دونوں فن پاروں میں لکھائی کے درمیان باہمی تعلق کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ اس میں بصری اور جذباتی گہرائی کی تہہ موجود ہے جو حرکت اور سکون ، نرمی اور لچک کا توازن واضح کرتی ہیں۔
منتظمین کے مطابق ان فن پاروں میں چینی فلسفیانہ سوچ اور انسانی جذبہ کی عکاسی کے لئے سیاہی، کاغذ اور ریشے کا استعمال کیا گیا ہے۔
بلغاریہ کی این اے اے کے ریکٹر پروفیسر جارجی ایانکوف نے افتتاحی تقریب میں نمائش کو "شاندار، کثیر جہتی اور دلچسپ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اکیڈمز کے درمیان نئے نکتہ نگاہ اور تخلیقی خیالات کے فروغ کی مشترکہ فنکارانہ اور تعلیمی اقدامات کی شروعات ہے۔
سی اے اے کے نائب صدر پروفیسر شین ہاؤ نے کہا کہ یہ نمائش دونوں اکیڈمیزکے درمیان گہرے جذباتی تعلق کی گواہ ہے جسے فریقین مضبوط بنانے کے لئے کام کررہے ہیں۔
