ہیڈ لائن:
13ویں ژینگ ژو انٹرنیشنل شاوٴلن مارشل آرٹس فیسٹول کا آغاز ہو گیا
جھلکیاں:
13ویں ژینگ ژو انٹرنیشنل شاوٴلن مارشل آرٹس فیسٹول کا آغاز ہو گیا۔ 30,000 کنگ فو بچے شاولن ٹیمپل سے افتتاحی مقام تک 13 کلومیٹر کے راستے پر شاولن کنگ فو پرفارم کر رہے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1. افتتاحی تقریب کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
’’13ویں ژینگ ژو انٹرنیشنل شاولن ووشو فیسٹیول ‘‘اور ’’چائنا ژینگ ژو انٹرنیشنل شاولن ووشو ‘‘مقابلے کی افتتاحی تقریب ہفتے کے روز وسطی چین کے شہر ژو ڈینگ فینگ میں منعقد ہوئی۔ جس میں 30,000 ہزار کنگ فو کے تربیت یافتہ بچوں نے شاولن ٹیمپل سے افتتاحی تقریب کے مقام تک 13 کلومیٹر کے راستے پر شاولن کنگ فو کا مظاہرہ کیا۔ افتتاحی تقریب میں 7000 سے زائد اداکاروں نے بھی شرکت کی اور کنگ فو کی افتتاحی تقریب میں موجود رہے۔
56 ممالک اور خطوں کے کل 2560 ایتھلیٹس نے ژینگ زو انٹرنیشنل شاولن ووشو مقابلے میں حصہ لینے کے لیے رجسٹریشن کرائی ۔ ژینگ ژو انٹرنیشنل شاولن ووشو فیسٹیول، 1991 میں شروع ہوا تھا جو بڑے پیمانے پر بڑا فیسٹیول ہے۔ یہ ووشو، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو مربوط کرتا ہے۔
شاولن ووشو فیسٹیول کامیابی کے ساتھ 12 سیشنز کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس نے دنیا پر گہرے اثرات مرتب کیے اور یہ پوری دنیا کے ووشو سے محبت کرنے والوں کو آپس میں ملانے کے لیے ایک اہم کڑی بن گیا ہے۔
ژینگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
