پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی چاند پر خلانورد اتارنے کے پروگرام میں بھرپور پیشرفت

چین کی چاند پر خلانورد اتارنے کے پروگرام میں بھرپور پیشرفت

چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق چین 2030 تک چاند پر اپنے خلانورد اتارنے کے مشن کے لئے کوشاں ہے- (شِنہوا)

جیوچھوان(شِنہوا)چین 2030 تک چاند پر اپنے خلانورد اتارنے کے مشن پر بھرپور محنت کر رہا ہے۔ اس مقصد کو حقیقت میں ڈھالنے کے لئے پیشرفت اور تعمیر پر تیزی سے کام کیا جا رہا ہے۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے ترجمان لِن شی شیانگ نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لانگ مارچ۔10 راکٹ، انسان بردار خلائی جہاز مینگ ژو، قمری خلائی طشتری، خلائی لباس، انسان بردار قمری طشتری کی تیاری اور پروٹو ٹائپس کے تجربے منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہیں۔

بہت سے اہم تجربات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان میں خلائی جہاز کو فضا میں چھوڑنے کا مربوط تجربہ، خلائی جہاز کے 2 حصوں کے الگ ہونے، راکٹ کے پہلے مرحلے میں 3 انجن پر مشتمل توانائی کا نظام فعال کرنے کا تجربہ اور انتہائی بلندی پر ہائیڈروجن۔آکسیجن انجن کی ساخت جانچنے کا تجربہ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ زمینی نظام بشمول راکٹ چھوڑنے کا مقام، ٹیلی میٹری اور نگرانی کی مواصلات اور لینڈنگ کے مقام کی تیاری اور تعمیر کی جارہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!