اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانعمران خان کو حقوق نہ دے کر ہمیں پرامن نہ رہنے پر...

عمران خان کو حقوق نہ دے کر ہمیں پرامن نہ رہنے پر مجبور کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور

 وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو حقوق نہ دے کر ہمیں پرامن نہ رہنے پر مجبور کیا جارہا ہے، عمران خان کو کوئی شکایت ہوئی تو پورا پاکستان بند کر دیں گے۔ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کیساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے،

انہیں جیل کے اندر سہولیات فراہم اور حقوق نہیں دیئے جا رہے،کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پر امن نہ رہنے پر مجبور کیا جارہا ہے، میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی شکایت ہوئی تو پورے پاکستان کو بند کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں،اس نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا،جلد جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے غداری کرنے والوں کیلئے ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!