اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کل امریکی فوج کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کریں...

ٹرمپ کل امریکی فوج کے اعلی کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کریں گے

امریکی صدر ٹرمپ منگل کو ورجینیا کے شہر کوانٹیکو میں امریکی فوج اور بحریہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ ایک اجلاس میں شرکت کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ملک کے فوجی رہنماوں کا ایک غیر معمولی اجتماع ایک مقام پر ہوگا۔ وائٹ ہاوس نے ابھی تک اس ملاقات میں ٹرمپ کی شرکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے امریکی افواج جنوبی کوریا، جاپان اور مشرق وسطی جیسے دور دراز مقامات سمیت دنیا بھر میں تعینات ہیں۔

اپنے تقریبا تمام عوامی بیانات میں پیٹ ہیگستھ نے جنگجو جذبے کے تصور اور فوج کے اندر جنگی ذہنیت کو ابھارنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کچھ روز قبل کوئی وضاحت فراہم کیے بغیر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے سینکڑوں امریکی جرنیلوں کو  منگل کو ورجینیا میں میرین کور کے ایک اڈے پر فوری طور پر جمع ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس سال کئی سینئر کمانڈروں کی برطرفی کے بعد الجھن اور پریشانی پھیل گئی۔ اس معاملے سے واقف ایک درجن سے زائد ذرائع کے مطابق یہ غیر معمولی ہدایت دنیا کے بیشتر اعلی فوجی رہنماں کو دی گئی تھی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!