کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور ثقافت و سیاحت کے وزیر سن یی لی اور ثقافت و سیاحت کے نائب وزراء لو یِنگ چھوآن اور وانگ جیان ہوا 14ویں 5سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران ثقافت اور سیاحت کی اعلیٰ معیار کی ترقی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او) کے زیر اہتمام بیجنگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں شریک ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر ثقافت و سیاحت سن یی لی نے کہا ہے کہ 2025 کی پہلی ششماہی میں چینی سیاحوں نے تقریباً 3.29 ارب اندرون ملک دورےکرکے ایک نیا بلند ریکارڈ قائم کیا ہے۔
پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران سن نے کہا کہ سیاحت سے متعلق مجموعی اخراجات 31.5 کھرب یوآن (443 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئے۔
وزیر نے مزید کہا کہ کووڈ-19 وبا کے اثرات کے بعد سے چین کی سیاحت کی صنعت نے زبردست بحالی دیکھی ہے۔
