بوٹسوانا کے شہر گیبرون میں چینی قومی دن کی مناسبت سے چینی برادری کے اجتماع میں لوگ شیر کے رقص کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں-(شِنہوا)
گیبرون(شِنہوا)بوٹسوانا میں چینی برادری نے بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبرون کے جنوب مغرب میں واقع "وہیل بیرو” نیچر پارک میں یکم اکتوبر کو منائے جانے والے چین کے قومی دن کی مناسبت سے اجتماع منعقد کیا۔
بوٹسوانا میں چین کے سفیر فان یونگ نے چینی برادری کو بوٹسوانا کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ان کے کردار پر سراہا اور ان کے اس کردار کی بھی تعریف کی کہ وہ چین اور بوٹسوانا کے مقامی معاشرے کے درمیان پل کا کام کر رہے ہیں۔
فان نے کہا کہ یہ سال ایک خاص سال ہے کیونکہ ہم چین اور بوٹسوانا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری نے دوطرفہ تعاون کو مضبوط کیا ہے اور مزید مواقع پیدا کئے ہیں۔
تقریب میں تقریباً 300 افراد نے شرکت کی جن میں بوٹسوانا کی پارلیمنٹ کے ارکان، سیاسی جماعتوں کے نمائندے، چینی طبی ٹیم، بوٹسوانا یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور ملک میں سرگرم چینی کاروباری اداروں کے ارکان شامل تھے۔یہ تقریب بوٹسوانا شان ڈونگ بزنس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد کی گئی جس میں ڈھول بجانے، چینی گیتوں، شیر کے رقص اور مختلف کھیلوں کا اہتمام کیا گیا۔
