اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلفاکس نیوز کے میزبان نے اقوام متحدہ کی عمارت پر بمباری کے...

فاکس نیوز کے میزبان نے اقوام متحدہ کی عمارت پر بمباری کے بیان پر معافی مانگ لی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے چیف ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا ہے کہ فاکس نیوز کے میزبان جیسی واٹرز نے اقوام متحدہ کو "بمباری کا نشانہ بنانے” کے بارے میں دیئے گئے اپنے بیان پر معذرت کرلی ہے۔

واٹرز نے یہ متنازعہ تبصرہ منگل کے روز اپنے شو "جیسی واٹرز پرائم ٹائم” میں اس وقت کیا جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یواین جی اے) کے 80 ویں اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب پر بات کر رہے تھے۔ ان کے یہ ریمارکس اس وقت سامنے آئے جب صدر ٹرمپ اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں برقی سیڑھیوں اور ٹیلی پرامپٹر میں تکنیکی خرابی کا سامنا کر رہے تھے۔

نشریات کے دوران واٹرز نے کہا کہ ہمیں یا تو اقوام متحدہ کو چھوڑ دینا چاہیے یا پھر اسے بمباری سے اڑا دینا چاہیے– شاید گیس سے ختم کر دینا چاہیے۔ہمیں اسے تباہ کر دینا چاہیے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے فاکس نیوز سے رابطہ کئے جانے کے بعد جیسی واٹرز نے اقوام متحدہ کی نائب سیکرٹری جنرل برائے عالمی ابلاغ ملیسا فلیمنگ سے نجی طور پر معذرت کی۔

دوجارک نے ایک بریفنگ کے دوران اس قسم کی زبان کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی عمارت کو بمباری اور زہریلی گیس سے تباہ کرنے کی بات میں نہ کوئی مزاح ہے اور نہ طنز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!