اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی سٹیٹ کونسل کی جانب سےمکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے سرکاری عہدیداروں...

چینی سٹیٹ کونسل کی جانب سےمکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے سرکاری عہدیداروں اور پراسیکیوٹر جنرل کی تقرریاں، برطرفیاں

چین کے جنوب مکاؤ کے جزیرے تائی پا پر پھولوں کی نمائش کے دوران سیاح تصاویر بنارہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی سٹیٹ کونسل یعنی کابینہ نے مکاؤ خصوصی انتظامی خطے (ایس اے آر) کی حکومت کے چند اعلیٰ سرکاری عہدیداروں اور عوامی استغاثہ دفتر کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری اور برطرفی کا اعلان کیا ہے۔

سٹیٹ کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ تقرریاں اور تبدیلیاں عوامی جمہوریہ چین کے مکاؤ ایس اے آر کے بنیادی قانون کے تحت اور مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی کی نامزدگیوں اور تجاویز کی بنیاد پر کی گئیں۔

وانگ سیو چھاک کو سیکرٹری برائے انتظامیہ و انصاف مقرر کیا گیا ہے جو چھیونگ وینگ چھون کی جگہ لیں گے۔

چھن تسز کنگ کو سیکرٹری برائے سکیورٹی مقرر کیا گیا ہے جو وانگ کی جگہ لیں گے۔

تونگ ہیو فونگ کو پبلک پراسیکیوشنز آفس کا پراسیکیوٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے جو چھن کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تقرریوں کا اطلاق 16 اکتوبر سے ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!