اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلسنگاپور میں چین-سنگاپور سفارتی تعلقات کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر...

سنگاپور میں چین-سنگاپور سفارتی تعلقات کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر تصویری نمائش کا آغاز

سنگاپور میں قائم چینی ثقافتی مرکز میں مہمان چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تصویری نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

سنگاپور(شِنہوا)سنگار پور میں قائم چینی ثقافتی مرکز میں چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر "قریبی ہمسائے، مشترکہ ترقی” کے عنوان سے ایک تصویری نمائش منعقدہ کی گئی۔اس موقع پر چین-سنگاپور ذرائع ابلاغ فورم کا بھی انعقاد کیا گیا۔

یہ نمائش مشترکہ طور پر شِنہوا نیوز ایجنسی ایشیا پیسیفک ریجنل بیورو، چائنہ فوٹو سروس کمپنی لمیٹڈ اور سنگاپور چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی ۔ اس میں 71 نیوز فوٹوز شامل ہیں جو گزشتہ 35 برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو اجاگر کرتے ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنگاپور میں چین کے سفیر کاؤ ژونگ مِنگ نے کہا کہ چین اور سنگاپور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات مسلسل بہتر ہوتے گئے ہیں۔ یہ تعلقات ابتدا سے لے کر گہرائی، بہتری اور تیز رفتار ترقی کے مراحل سے گزرے ہیں اور اب ایک ہمہ جہت، اعلیٰ معیار اور مستقبل کی سوچ رکھنے والی شراکت دار بن چکے ہیں۔

سنگاپور میں قائم چینی ثقافتی مرکز میں مہمان میڈیا سیمپوزیم میں شریک ہیں-(شِنہوا)

سنگاپور چائنہ فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے اعزازی معاون سیکرٹری مو لی گوو نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے تبادلے، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، نیز معیشت اور تجارت جیسے شعبوں میں مزید عملی تعاون فروغ پائے گا۔

سنگاپور کے سابق وزیرِ مملکت چھان سو سین نے کہا کہ یہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور گزشتہ 35 برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے باہمی مفاد اور دوراندیش تعاون کے روشن امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

میڈیا فورم کے دوران دونوں ممالک کے ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ میڈیا کس طرح دو طرفہ تعلقات کی مزید ترقی میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!