اقوام متحدہ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عوامی جمہوریہ چین کی بات آتی ہے تو اقوام متحدہ میں پورے چین کی نمائندگی کرنے کے لئے کوئی "گرے زون” یا "ابہام کی گنجائش” نہیں ہے۔
وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے شرکاءن میں موجود عالمی رہنماؤں سے کہا کہ تائیوان تاریخ اور حقیقت دونوں میں چین کے علاقے کا لازمی جزو ہے۔
وانگ نے کہا کہ قاہرہ اعلامیہ اور پوٹسڈیم اعلامیہ دونوں میں واضح الفاظ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کی طرف سے تائیوان اور پھینگ ہو جزائر جیسے علاقے جنہیں چین سے چوری کیا گیا تھا، کو چین کو واپس کر دیا جائے گا جو جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 53 سال قبل اسی عظیم الشان ہال میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 26 ویں اجلاس نے بھاری اکثریت سے قرارداد 2758 منظور کی تھی جس میں اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے تمام حقوق بحال کرنے، عوامی جمہوریہ چین کی حکومت کے نمائندوں کو اقوام متحدہ میں چین کے واحد جائز نمائندے کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھااور تائیوان خطے کے نمائندوں کو اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ تمام تنظیموں سے فوری طور پر نکال باہر کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ایک بار اور ہمیشہ کے لئے، قرارداد نے اقوام متحدہ میں تائیوان سمیت پورے چین کی نمائندگی کا مسئلہ حل کر دیا.
اصولی طور پر اس معاملے میں کوئی گرے زون یا ابہام کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کا مکمل اتحاد حاصل کیا جائے گا۔ تائیوان بالآخر مادر وطن کی طرف لوٹ آئے گا۔ یہ تاریخ کا زبردست رجحان ہے جسے کوئی اور کوئی طاقت روک نہیں سکتی۔
