جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترینشی زانگ کے ’’ پیچ بلاسم ولیج‘‘ میں سیاحت کا فروغ

شی زانگ کے ’’ پیچ بلاسم ولیج‘‘ میں سیاحت کا فروغ

چین کے جنوب مغربی خود مختار علاقے شی زانگ کی بومی کاؤنٹی میں واقع دلکش گاؤں ’ گالانگ‘ برف پوش پہاڑوں اور آڑو کے درختوں کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ تاہم یہاں دیہی سیاحت صرف حالیہ برسوں میں فروغ پا کر ایک بڑی صنعت بن گئی ہے جس نے مقامی لوگوں کی زندگی بھی بدل ڈالی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (تبتی): ڈراڈروپ، دیہاتی، گالانگ  

"یہ وہ گھر ہے جہاں میرا خاندان اس وقت رہائش پذیر ہے۔ اس کے ساتھ والی عمارتیں وہ ہوم اسٹے ہیں جو ہم خود چلاتے ہیں۔ ذرا مختصر تعارف کرا دوں۔ میں نے سال 2008 میں پہلا ہوم اسٹے کھولا۔ وہ بہت سادہ تھا۔ اس میں صرف ایک کمرہ تھا جس میں تین بستر تھے۔ بعد میں کچھ سیاحوں نے بتایا کہ گاؤں تو بہت خوبصورت اور ماحول بھی اچھا تھا لیکن ہوم اسٹے کی سہولیات میں کچھ کمی رہ گئی تھی۔ اس پر ہمارے خاندان کے سب افراد نے تفصیل سے بات کی۔ چنانچہ سال 2014 میں ہم نے تیسرے ہوم اسٹے کی تعمیر شروع کی جو سال 2015 میں فعال ہو گیا۔ اس ہوم اسٹے میں 21 کمرے اور 46 بستر ہیں۔ بیرونی اور اندرونی سہولیات میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔ یہاں قیام کرنے والے مہمان ہمارے باغ سے سبزیاں توڑ کر خود کھانا پکا سکتے ہیں جو انہیں بہت پسند آتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): یو بِنگ، سیاح

"میرے خیال میں یہ ہوم اسٹے کافی منفرد ہے۔ یہاں نیلا آسمان اور سفید بادل ہیں، ساتھ ہی برف پوش پہاڑ بھی نظر آتے ہیں۔ پہاڑوں کے دامن میں آڑو کے پھول بھی کھلے ہوئے ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (تبتی): درادروپ، دیہاتی، گالانگ 

"ماضی میں ہم نے اپنے گاؤں کے آڑو کے پھولوں پر زیادہ توجہ نہیں دی تھی۔ بعد میں یہاں پیچ بلاسَم فیسٹیول کا آغاز ہوا۔ آڑو کے پھولوں کی بدولت بڑی تعداد میں سیاح آنے لگے اور انہی کی وجہ سے ہمارے گاؤں میں مزید ہوم اسٹے اور ریسٹورنٹس کھل گئے۔”

سال 2024 میں بومی کاؤنٹی میں 26 لاکھ 32 ہزار سیاح آئے۔ ان دوروں سے سیاحت کی مد میں 2 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ یوآن (تقریباً 30 کروڑ امریکی ڈالر) کی آمدن ہوئی تھی۔

لہاسا، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!