چین کی مجموعی ذہین کمپیوٹنگ صلاحیت 7 لاکھ 80 ہزار پی فلاپس تک پہنچ گئی ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پرہے۔(شِنہوا)
گوئی یانگ(شِنہوا)چین کی قومی اعدادوشمار انتظامیہ کے سربراہ لیولے ہونگ نے کہا ہے کہ چین کی مجموعی ذہین کمپیوٹنگ صلاحیت 7 لاکھ 80 ہزار پی فلاپس تک پہنچ گئی ہے جو دنیا بھر میں دوسرے نمبر پرہے۔
لیو نے یہ اعداد وشمار چین کے صوبے گوئی ژو کے دارالحکومت گوئی یانگ میں چائنہ انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2025 کی افتتاحی تقریب کے دوران پیش کئے۔
انہوں نے کہا کہ چین ڈیٹا کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیرمیں مسلسل تیزی لا رہا ہے اور اس سال جولائی کے اختتام تک ملک بھر میں 25 شہری کاروباری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت چین کے’’مشرقی اعدادوشمار،مغربی کمپیوٹنگ‘‘ منصوبے کے تحت حاصل کی گئی ہے جو چین کے بڑے پیداواری منظرنامے کا ایک تزویراتی منصوبہ بن گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے 8 قومی کمپیوٹنگ مراکز اس وقت نئی کمپیوٹنگ صلاحیت کا 60 فیصد اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں جبکہ ذہین کمپیوٹنگ صلاحیت 6 لاکھ 20 ہزار پی فلاپس تک پہنچ گئی ہے۔
اس منصوبے کی قیادت کرتے ہوئے گوئی ژو نے حالیہ برسوں میں ایک ممتاز قومی کمپیوٹنگ مرکز کی تعمیر کے لئے بھرپور محنت کی ہے۔ خاص طور پر اس صوبے نے دنیا کا پہلا 400جی آل آپٹیکل نیٹ ورک کمپیوٹنگ چینل کامیابی سے تعمیر کیا ہےجس کا اعلان گوئی یانگ میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔
