جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترین"انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ" عالمی اتفاق رائے بن چکا...

"انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ” عالمی اتفاق رائے بن چکا ہے، چینی نائب وزیر خارجہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی جانب سے پیش کردہ "انسانیت کے مشترکہ مستقبل کا حامل معاشرہ تشکیل دینے” کے اقدام نے عالمی برادری میں اتفاق رائے پیدا کیا ہے۔

چینی نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو نے چین کی یوم فتح کی تقریبات سے متعلق ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پہل اب عملی شکل اختیار کر چکی ہے جس میں کثیر جہتی شرکت شامل ہے اور یہ ترقی سے سلامتی اور تعاون سے حکمرانی کی جانب ارتقا کا مظہر ہے۔

ما نے کہا کہ یہ نظریہ بلاک کی سیاست کے "چھوٹے حلقوں” کے اصولوں کو توڑتا ہے اور ‘طاقتور ہی حق پر ہے’ جیسے بالا دستی کے نظریات سے آگے نکل کر بین الاقوامی تعلقات اور عالمی حکمرانی کا نیا راستہ فراہم کرتا ہے۔

ما نے مزید کہا کہ یہ چند مغربی ممالک کی جانب سے یک طرفہ طور پر متعین کردہ نام نہاد ‘آفاقی اقدار’ سے بھی بلند تر ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!