اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چلاس میں جی بی سکائوٹس چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ شہید صوبیدار کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
جاری بیان میں محسن نقوی نے شہید صوبیدار کے درجات کی بلندی جبکہ زخمی 3 جوانوں کی صحت یابی کیلئے دعاء کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ شہید صوبیدار کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
