جمعہ, اگست 29, 2025
پاکستانموسمیاتی تبدیلی اثرات، وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے...

موسمیاتی تبدیلی اثرات، وزیراعظم کا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے طلب کئے گئے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلی گلگت بلتستان اور متعلقہ اداروں کے سربراہ شریک ہوں گے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے موثر پالیسی بنانے پر بھی کام جاری ہے، پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائیگا۔

بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے ،موثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات کم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے جو صوبوں کی مشاورت اور ہم آہنگی سے بنائی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!