جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل غزہ شہر پر قبضے سے گریز کرے، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اسرائیل غزہ شہر پر قبضے سے گریز کرے، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

نیو یارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ ا سرائیل کے غزہ پر قبضے کے اعلان سے ایک نیا اور خطرناک مرحلہ شروع ہونے کا امکان ہے، اسرائیل غزہ شہر پر قبضے سے گریز کرے، اس سے انسانی تباہی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے عام شہری ایک اور جان لیوا جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، ،لاکھوں شہری دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہوں گے، جس سے خاندانوں کو مزید شدید خطرات کا سامنا ہو گا، یہ فوری طور پر رکنا چاہیے، اس تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

گوتریس نے کہاکہ حالیہ دنوں میں غزہ میں ہلاکتوں اور تباہی کی سطح کی مثال نہیں ملتی۔ سکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہاکہ فوری اور مستقل جنگ بندی ضروری ہے، قیدیوں کو فورا رہا کیا جائے اور جو ظلم و ستم ان پر کیا گیا اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں خوراک، پانی، دوائیں اور دیگر ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، زیادہ انسانی رسائی کی سہولت دی جائے اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کی جائے۔

انھوں نے مزید کہا غزہ ملبے، لاشوں اور بین الاقوامی قانون کی ممکنہ سنگین خلاف ورزیوں کے شواہد سے بھرا ہوا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!