جمعہ, اگست 29, 2025
تازہ ترینچین جاپانی جارحیت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80...

چین جاپانی جارحیت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ پر یادگاری سکے جاری کرے گا

چین کے مرکزی بینک نے کہا ہےکہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 3 ستمبر کو یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کیا جائے گا۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی بینک نے کہا ہےکہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 3 ستمبر کو یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کیا جائے گا۔

چین کے عوامی بینک نے کہا ہے کہ سکوں کا یہ سیٹ تانبے کے مرکب کے ایک سکے، 8 گرام سونے کے ایک سکے، 150 گرام چاندی کے ایک سکے اور 30 گرام چاندی کے ایک سکے پر مشتمل ہوگا، یہ تمام سکے ملک میں قانونی کرنسی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

بینک کے مطابق ان تمام سکوں کے سامنے والے حصے پر چین کا قومی نشان کندہ ہے، اس نشان کے اوپر چینی زبان میں”عوامی جمہوریہ چین” اور نیچے "سال 2025” لکھا گیا ہے۔

سکوں کے عقبی رخ پر مختلف عناصر نمایاں ہوں گے جن میں موضوعاتی مجسمے، تاریخی عجائب گھر اور چینی حروف شامل ہوں گے، اس کے ساتھ "جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ” کی عبارت لکھی ہوگی۔

8 گرام سونے اور 150 گرام چاندی کے سکوں کی اصل قیمت بالترتیب 100 یوآن (تقریباً 14 امریکی ڈالر) جبکہ تانبے کے مرکب اور 30 گرام چاندی کے سکوں کی اصل قیمت 10 یوآن ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!