کابل: افغانستان کے شمالی صوبے بدخشاں میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران غذائی قلت اور ناکافی خوراک کی وجہ سے کم از کم 26 بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
افغان میڈیا کے ادارے طلوع نیوز نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں مقامی ڈاکٹر عبدالمالک روفی کے حوالے سے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 365 بچوں کو بدخشاں کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جن میں سے 26 غذائی قلت کی وجہ سے دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق 20 مارچ سے اب تک مجموعی طور پر2ہزار696بچوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔
ڈاکٹروں نے غذائی قلت کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ غذائیت سے بھرپور خوراک کی کمی، صحت کی ناکافی سہولیات ، غربت اور علاقے میں صحت کی سہولیات تک محدود رسائی کو قرار دیا ہے۔
