ماسکو/کیف:روسی افواج نے سیواستوپول شہر کے قریب یوکرین کے چار ڈرونز اور بغیر پائلٹ کے تین گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔
سیواستوپول کے گورنر میخائل رضوژائیف نے جمعرات کوایک ٹیلی گرام پوسٹ میں بتایا کہ بحیرہ اسود کے روسی بحری بیڑے اور فضائی دفاعی دستوں نے سیواستوپول میں یوکرین کے حملے کو پسپا کر دیا ہے اور ساحل سے کافی دورسمندر کے اوپر اہداف کو تباہ کیا۔
گورنر نے کہا کہ شہر میں کسی شہری ہدف کو نقصان نہیں پہنچا۔
اس کے علاوہ یوکرین کی فضائیہ نے 74 میں سے 60 روسی ڈرونز اور روس کی طرف سے داغے گئے پانچ میں سے دو میزائل مار گرانےکا دعوی کیا ہے۔
ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا گیا کہ یوکرین کے مشرقی، وسطی، جنوبی اور شمالی نو علاقوں میں اہداف کو تباہ کیا گیا۔
