اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئی اے ای اے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے چین...

آئی اے ای اے جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے لیے چین کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہاں

بیجنگ: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے جوہری  شعبے میں چین کی نمایاں ترقی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حوالے سے چین کے ساتھ اپنے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

آئی اے ای اے کے پبلک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن آفس کی ڈائریکٹر سوفی بوتاؤد دی لا کومبی نے آئی اے ای اے میں چین کی شمولیت کی 40 ویں سالگرہ کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ  آئی اے ای اے اور چین کے درمیان جوہری توانائی، جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال، جوہری تحفظ وسلامتی اور عدم پھیلاؤ جیسے شعبوں میں  کثیر جہتی تعاون موجو د ہے۔

انہوں نے کہا کہ  چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی (سی اے ای اے) نے آئی اے ای اے کے تعاون سے بہت سے اہم منصوبے شروع کیے جن کے قابل ذکر نتائج حاصل ہوئے ،یہ  کامیابیاں نہ صرف چین کی ترقی کے لیے اہم ہیں بلکہ ان کے عالمی سطح پر جوہری توانائی کے پرامن استعمال پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وہ  ان شعبوں میں چین کی ترقی بارے  مزید جاننے اور چائنہ اٹامک انرجی اتھارٹی کے نیوزسنٹر کے ساتھ شراکت داری سے ان کامیاب تجربات سے فائدہ اٹھانے  کے بارے میں مزید جاننےکی خواہاں ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!