اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین کے شہر چھنگ دو میں بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم2024...

چین کے شہر چھنگ دو میں بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم2024 کا انعقاد

چھنگ دو: چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں بیلٹ اینڈ روڈ میڈیا کوآپریشن فورم2024  کا گزشتہ روز انعقاد کیا گیا۔

میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے میڈیا کوآپریشن فورم2024 میں تقریباً 80 ممالک کے میڈیا اداروں کے 200 سے زائد مندوبین کے علاوہ حکام، اسکالرز اور کاروباری افراد شریک ہوئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے سربراہ لی شولئی نے کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔

فورم کے مندوبین نے اس یقین کا اظہار کیا کہ میڈیا ادارے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے(بی آر آئی ) کے شراکت دار ممالک میں یکساں مفاد پر مبنی تعاون کی سٹوریز کواچھے طریقے سے بیان کریں گے،مشترکہ طور پر بی آر آئی کی تعمیر میں شراکت کو رپورٹ کرنا چاہیے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بی آر آئی نے 2013 میں اعلان کیے جانے کے بعد سے  نمایاں ترقی کی ہے، شرکا نے میڈیا تنظیموں سے معلوماتی رابطے کو فروغ دینے، ڈیجیٹل اور سمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے فعال کوششوں کو تیز اور مختلف تہذیبوں کی خصوصیات کو نمایاں کرنے کے لیے تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!