اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی مندوب کا شام میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی...

چینی مندوب کا شام میں غیر ملکی افواج کی غیر قانونی موجودگی ختم کرنے پر زور

اقوام متحدہ: چین کے ایک مندوب نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ شام  پر حملے بند کرے جبکہ غیر ملکی افواج وہاں اپنی غیر قانونی  موجودگی  ختم کر یں۔

شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور شام سمیت علاقائی ممالک کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس کوششیں کریں، انہوں نے  اسرائیل پر زور دیا کہ وہ شام پر اپنے حملے بند کرے اور  غیر ملکی افواج وہاں اپنی  غیر قانونی موجودگی ختم کریں۔

مندوب نے خطے سے باہر کی بڑی طاقتوں پربھی زور دیا کہ وہ خطے کی صورتحال کو آسان بنانے میں تعمیری کردار ادا کریں۔

گینگ نے کہا کہ چین شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیر پیڈرسن کی ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو شام کی زیر قیادت اور شامی ملکیت کے اصول کے مطابق تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ چین  موجودہ مذاکراتی میکانزم کے تعاون کا منتظر ہے  جو شامی حکومت کے ساتھ  رابطوں اور مشاورت کی بنیاد پر مسئلے کے سیاسی حل کو تقویت دے گا۔

شام میں انسانی صورتحال کے بارے میں مندوب نے کہا کہ شامی حکومت اور اقوام متحدہ کی مشترکہ کوششوں کی بدولت سرحد پار امدادی میکانزم مستحکم طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ لچک کا مظاہرہ کریں اور سرحد پار امدادی کارروائیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!