لہاسا: چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے چین کے جنوب مغربی خود مختار خطےشی ژانگ کو ایک جدید سوشلسٹ اور نیا شی ژانگ بنانے کے لئے ٹھوس تعاون فراہم کرنے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے یہ بات لہاسا میں منعقدہ شی ژانگ کے لئے "پیئرڈ اپ اسسٹینس” سے متعلق چوتھی کارکردگی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
رواں سال شی ژانگ کے لئے چین کے اس پروگرام کے آغاز کی 30 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
وانگ نے گزشتہ 3 دہائیوں میں شی ژانگ کے لیے مشترکہ امدادی کاموں میں نمایاں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے خطے کے لیے اہداف پر مبنی ، منظم اور طویل مدتی امداد کے فروغ کی کوششوں اور اس سے حاصل شدہ جامع فوائد میں اضافے پر زور دیا۔
وانگ نے کہا کہ تمام نسلی گروہوں کے درمیان تبادلے اور انضمام کو فروغ دینے، لوگوں کا ذریعہ معاش بہتر بنانے، لوگوں کی تائید حاصل کرنے ، مادر وطن، چینی قوم، چینی ثقافت، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور تمام نسلی گروہوں کے عہدیداروں اور افراد کے درمیان چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے ساتھ شناخت کے احساس کو مضبوط بنانے کی کوششیں کی جانی چاہیئں۔
وانگ نے کہا کہ شی زانگ کی مدد کے لئے بھیجے گئے عہدیداروں اور ٹیلنٹ سے متعلق کام بہتر کرنا اور "پیئرڈ اپ اسسٹینس” کام کی تنظیم و قیادت مضبوط بنانا ضروری ہے۔
کانفرنس میں شی ژانگ کے لئے "پیئرڈ اپ اسسٹینس” میں حصہ لینے والے افراد کو انکی مثالی کارکردگی پر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
