اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیر خارجہ کی تیونس کے اپنے ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے...

چینی وزیر خارجہ کی تیونس کے اپنے ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے محمد علی نافتی  کو تیونس کی خارجہ امور، ہجرت اور تارکین وطن کی وزارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

وانگ یی جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی  کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں ، نے اپنے پیغام میں کہا کہ حالیہ برسوں میں سیاسی باہمی اعتماد  مستحکم  ہوا ہے جبکہ چین اور تیونس مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کر رہے ہیں۔

وانگ نے  چین تیونس  تذویراتی  شراکت داری کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالنے کیلئے دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل کرنے اور چین اور تیونس کی وزارت خارجہ کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو بڑھانے کے لئے محمد علی نافتی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!