اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی وزیرخارجہ سےجاپان- چائنا فرینڈشپ پارلیمنٹیرینز یونین کے وفد کی ملاقات

چینی وزیرخارجہ سےجاپان- چائنا فرینڈشپ پارلیمنٹیرینز یونین کے وفد کی ملاقات

بیجنگ: چین کے خارجہ امور کے متعلق مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی سے جاپان- چائنا فرینڈشپ پارلیمنٹیرینز یونین کے چیئرمین توشی ہیرو نکائی کی قیادت میں  ایک وفد نے بیجنگ میں ملاقات کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی  بیورو کے رکن وانگ نے کہا کہ چین اور جاپان ہمسایہ ممالک ہیں جنو پانی کی تنگ پٹی  کے باعث الگ  ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن بقائے باہمی، پائیدار دوستی اور باہمی فائدے مند تعاون کے عمومی راستے پر عمل کرنا دونوں ممالک کے عوام کے بنیادی مفادات کے عین مطابق ہے اور یہ واحد درست انتخاب ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے تذویراتی، باہمی فائدہ مند تعلقات کے جامع فروغ کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور چین جاپان تعلقات کی مستحکم تعمیر پر اتفاق کیا ہے جو نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لئے تذویراتی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین اور جاپان کے تعلقات اس وقت ایک نازک مرحلے میں ہیں وانگ نے چین کی طرف سے  توقع  کا اظہار کیا کہ جاپان چین کے بارے میں ایک صحیح ، معروضی تفہیم قائم کرنے سمیت چین کے بارے میں ایک مثبت ، منطقی پالیسی پر عمل کرے گا   اور  سٹریٹجک ، باہمی فائدہ مند تعلقات کے جامع فروغ کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائے گا۔

وانگ نے کہا کہ چین تاریخ کو رہنمائی کے طور پر استعمال کرنے اور چین جاپان تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کو صحیح راستے پر فروغ دینے کے لئے جاپان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

اس موقع پر نکائی اور مختلف جماعتوں کے دیگر نمائندوں نے جاپان اور چین کے تعلقات کو مستحکم اور بہتر بنانے، عوام سے عوام اور قانون سازی کے تبادلے کو فروغ دینے، نسل در نسل باہمی تفہیم اور دوستی کو بڑھانے اور دونوں اہم ہمسایہ ممالک کی مشترکہ ترقی  کو فروغ دینے کے لئے کام جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!