یان تائی: چین نے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے قریب پانیوں سے سیریس۔ 1 کیریئر راکٹ کے ذریعے 6 سیٹلائٹ طے شدہ مدار میں بھیج دیئے ہیں۔
اس تجارتی راکٹ نے جمعرات کی دوپہر ایک بجکر 22 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری جو یون یاؤ-1 کے نمبر15، نمبر 16 اور نمبر 17 سیٹلائٹ اور دیگر 3 سیٹلائٹ لیکر خلاء میں روانہ ہوا۔ یہ مشن تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز نے سمندر سے انجام دیا۔
یہ سیریس -1 راکٹ سیریز کا 15 واں پروازمشن تھا۔
