راولپنڈی: راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کرنیوالے تین ملزمان گرفتار کرلئے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 بہنوں کے اکلوتے 23 سالہ بھائی کو قتل کرنے والے تین ملزمان حبیب، حیات اورزبیر کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر چھریوں کے وار سے علی احمد کو قتل کر دیا تھا۔
واقعے کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار کے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے۔
