اسلام آباد: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 5.4شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام خوف وہراس کا شکار ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں، دفاتر سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، مردان، مالا کنڈ، ہری پور، سوات،مانسہرہ ودیگر شہروں میں جمعرات کی صبح 10بج کر 56 منٹ پر 5.4 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث عوام میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا اور زمین کے اندر گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
