بدھ, جولائی 30, 2025
تازہ ترینچین کے شمالی علاقے میں شدید بارشوں سے 2 افراد ہلاک، ہزاروں...

چین کے شمالی علاقے میں شدید بارشوں سے 2 افراد ہلاک، ہزاروں شہری محفوظ مقام پر منتقل

چین کے شمالی صوبہ ہیبے اور خودمختار علاقے اندرونی منگولیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ مقامی حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ اب تک 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہیں۔

بدھ کے روز سے اندرونی منگولیا کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں کئی مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

شی لنگول لیگ اوردوس اور اُلان چاب شہروں سے 22 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے والے ادارے ریجنل ایمرجنسی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 14 ہزار سے زائد مشینری، 737 نکاسی آب کے آلات اور 8287 ریسکیو کٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں۔

صوبہ ہیبےکے شہر باؤڈنگ کے ضلع فو پنگ میں جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی حالیہ شدید بارشوں کے باعث دو افراد ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے ہیں۔

اس ضلع میں ریکارڈ توڑ بارشوں سے پہنچنے والے براہِ راست اقتصادی نقصان کا تخمینہ  تقریباً 20 کروڑ 35 لاکھ یوآن (یعنی لگ بھگ 2 کروڑ 85 لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ چکا ہے۔

ہفتہ کی شام 6 بجے تک ضلع میں بارشوں سے متاثرہ شہریوں کی تعداد 46200 سے تجاوز کر گئی تھی۔ فلڈ کنٹرول اور قحط سے نمٹنے والے ضلعی ہیڈکوارٹر کے مطابق اب تک 4600 سے زائد مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

جمعہ کی صبح 8 بجے سے ہفتہ کی صبح 8 بجے تک اندرونی منگولیا کے 12 لیگ یا پریفیکچر سطح کے علاقوں اور 92 بینر یا اضلاع میں 1854 مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش کا مرکز شیلنگول لیگ اور شہروں اُلان چاب، ہوہوت اور تونگ لیاؤ رہے۔

صورتحال کے پیش نظر خطے میں سیلاب اور زمینی آفات کے لئے چوتھے درجے کا انتباہ  جبکہ بارشوں کے لئے تیسرے درجے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں کےلئے 34000 امدادی سامان یا کٹس بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ہوہوت (اندرونی منگولیا) اور شی جیا چوانگ (ہیبے)، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے شمالی علاقے میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی

اندرونی منگولیا اور ہیبے سیلاب کے خطرے سے دوچار ہیں

اب تک کی اطلاعات کے مطابق 2 افراد ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہیں

 ہزاروں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا

شیلنگول لیگ، اوردوس، اُلان چاب سےبڑے پیمانے پر نقل مکانی۔

مشینری، نکاسی آب کے آلات اور ریسکیو کٹس متاثرہ علاقوں میں پہنچا دی گئیں

فُوپنگ کاؤنٹی میں ریکارڈ بارش سے تقریباً 20 کروڑ 35 لاکھ یوآن کا نقصان

سیلاب اور بارشوں کے حوالے سےمختلف سطح کے الرٹس جاری

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!