بدھ, جولائی 30, 2025
تازہ ترینشنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار

شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے نائب ڈائریکٹر مدثر اقبال کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مدثر اقبال، نائب ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

"شنگھائی تعاون تنظیم سماج کے مختلف پہلوؤں پر کام کو فروغ دے رہی ہے اور ایک جڑی ہوئی دنیا کے لیے تعاون کو آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ تنظیم کثیرالملکی تعاون کو فروغ دے رہی ہے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے سرگرم ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ مشترکہ ترقی کو ممکن بنایا جائے اور رکن ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی، خوشحالی اور پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔”

اقبال نے رکن ممالک کے درمیان میڈیا تعاون کو بھی اجاگر کیا ہے جو باہمی تفہیم کو فروغ دیتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مدثر اقبال، نائب ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

"بطور میڈیا نمائندہ ہمیں بی آر آئی اور سی پیک کے مثبت اور مؤثر وژن کو اجاگر کرنا چاہیے، علاقائی تعاون کو دکھانا چاہیے، اقتصادی ترقی اور ثقافتی تبادلوں کی کہانیاں سامنے لانی چاہئیں اور رکن ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بھی نمایاں کرنا چاہیے۔ میڈیا ثقافتی تبادلوں کے پروگرامز کا انعقاد کر سکتا ہے تاکہ چینی اور پاکستانی قوم ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھ سکیں، نئے خیالات کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑ سکیں اور یوں ایک گہری تفہیم پیدا کی جا سکے۔”

شنگھائی تعاون تنظیم کا میڈیا اور تھنک ٹینک اجلاس 23 سے 27 جولائی تک وسطی چین کے صوبہ ہینان کے شہر ژینگ ژو میں منعقد ہو رہا ہے۔

اقبال کو امید ہے کہ اس اجلاس میں ان کی شرکت انہیں چین کی ترقی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مدثر اقبال، نائب ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

"پاکستان کی قومی نیوز ایجنسی کا نمائندہ بن کر اس ایس سی او تھنک ٹینک اجلاس میں شرکت پر بہت پرجوش ہوں۔ اس اجلاس میں مجھے رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ روابط قائم کرنے، خیالات کے تبادلے اور چین کی اقتصادی، سماجی اور ثقافتی ترقی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا۔”

اسلام آباد سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

—————————————————–

آن سکرین ٹیکسٹ:

شنگھائی تعاون تنظیم کا مشترکہ ترقی کے فروغ میں اہم کردار

رکن ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعاون اور پیش رفت کو فروغ

ایس سی او معاشی ترقی اور اشتراک کا مؤثر پلیٹ فارم ہے۔نائب ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

میڈیا کو بی آر آئی اور سی پیک کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔ نائب ڈائریکٹر، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان

ثقافتی تبادلے سے چین اور پاکستان کے درمیان بہتر تفہم پیدا ہو سکتی ہے

ایس سی او میڈیا اینڈ تھنک ٹینک سمٹ 23 سے 27 جولائی تک چین میں جاری

پاکستانی وفد کی شرکت سے چین کی ترقیاتی حکمت عملی کو سمجھنے میں مدد ملے گی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!