بدھ, جولائی 30, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں شدید بارشوں سے 30 افراد ہلاک،امدادی کارروائیاں جاری

بیجنگ میں شدید بارشوں سے 30 افراد ہلاک،امدادی کارروائیاں جاری

بیجنگ میونسپل فلڈ کنٹرول ہیڈکوارٹرز نے کہا ہے کہ حالیہ شدید بارشوں کے سلسلے میں پیر کی نصف شب تک 30 افراد ہلاک ہوئے-(شِنہوا)

 بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں شدید بارشوں کے حالیہ سلسلے کے نتیجے میں پیر کی نصف شب تک 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بارشوں سے سڑکوں کو نقصان پہنچا، بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچاؤ کی کا رروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق ہلاکتیں بیجنگ کے شمالی پہاڑی اضلاع میں ہوئیں،28 افراد می یون اور 2 افراد یان چھنگ میں ہلاک ہوئے۔

صرف بیجنگ سے 80 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے،طوفانی بارش سے سڑکوں کے 31 حصوں کو نقصان پہنچا اور 136 دیہاتوں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

سب سے زیادہ متاثرہ ضلع می یون کے شی چھنگ ٹاؤن شپ کے ڈپٹی چیف کوئی ڈی نے بتایا کہ شدید بارش ہفتے کے روز شروع ہوئی جس سے ٹاؤن میں کچھ گھر زیر آب آگئے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم نےعلاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی حکام نے بے گھر افراد کو گدے ،کمبل،روٹی اور انڈوں سمیت ضروری اشیاء فراہم کی ہیں۔

مسلسل  شدید بارش کے باعث ریلوے حکام نے بیجنگ۔ہاربن تیز رفتار ریلوے کی کچھ ٹرینوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!