مصر کے شہر قاہرہ میں افتتاحی تقریب کے دوران لوگ چینی کارساز کمپنی چیری کی پیش کردہ نئی گاڑی دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)
قاہرہ(شِنہوا)چینی آٹو کمپنی چیری نے مصر میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے سلسلے میں 5 نئے ماڈلز متعارف کرادیئے ہیں۔
عبدین پیلس میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کمپنی نے آریزو 5 ایف ایل، آریزو 8، ٹیگو 7 پرو میکس، ٹیگو 8 پرو میکس اور ٹیگو 9 پی ایچ ای وی پیش کئے۔
چیری مصر کے جنرل منیجر شین شیان تیان نے کہا کہ کمپنی ہائبرڈ اور انٹیلیجنٹ گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کی طرف اپنی منتقلی کو تیز کرے گی اور عالمی شراکت داروں اور سپلائرز کے ساتھ مل کر فروخت، سروس اور پیداوار کے لئے ایک عالمی نیٹ ورک قائم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت دنیا کے مختلف اہم علاقوں میں 8 تحقیق وترقی مراکز، 10 پیداواری کارخانے اور پرزوں کی تقسیم کے مراکز قائم کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی علاقائی صارفین اور شراکت داروں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے مقامی شراکت داریوں کو مزید مضبوط کرے گی۔
کمپنی کے اعداد و شمار کے مطابق چیری نے سال 2024 میں 5 لاکھ 80ہزار سے زائد نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کی نسبت 232.7 فیصد زیادہ ہیں۔
