بدھ, جولائی 30, 2025
انٹرنیشنلسویڈش وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم سے ملاقات،تعاون گہرا کرنے پر زور

سویڈش وزیراعظم کی چینی نائب وزیراعظم سے ملاقات،تعاون گہرا کرنے پر زور

سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن دارالحکومت سٹاک ہوم میں  چینی نائب وزیراعظم حہ لی فینگ سے مصافحہ کر رہے ہیں-(شِنہوا)

سٹاک ہوم(شِنہوا)سویڈن کے وزیراعظم اولف کرسٹرسن نے چینی نائب وزیراعظم حہ لی فینگ سے سٹاک ہوم میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک نے تعاون کو گہرا کرنے اور آزاد تجارت کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

حہ لی فینگ نے چینی قیادت کی جانب سے کرسٹرسن کے لئے نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے اور اس موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ اور سویڈن کے بادشاہ کارل شانز دہم گستاف نے ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

حہ لی فینگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی تزویراتی رہنمائی کے تحت چین اور سویڈن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھتا جا رہا ہے، اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں قربت آئی ہے اور مستقبل میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

حہ لی فینگ نے کہا کہ چین باہمی احترام، باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی مفاد کی بنیاد پر سویڈن کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے۔ فریقین کو چاہیے کہ وہ کثیرجہتی اور آزاد تجارت کے اصولوں کی مشترکہ طور پر پاسداری کریں اور دوطرفہ تعلقات کی صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دیں۔

چینی نائب وزیراعظم نے سویڈش فریق کی درخواست پر حالیہ چین-امریکہ معاشی و تجارتی بات چیت کے بارے میں آگاہ کیا۔

کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ سویڈن آزاد تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کئی شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہتا ہے۔ سویڈن چین کے ساتھ تعلقات میں مزید مثبت نتائج کے حصول کے لئے بھی کام کرنا چاہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!