آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلین میوزیم بولا بارڈپ میں "ٹیراکوٹا وارئیرز، پہلے شہنشاہ کی میراث” نمائش کے میڈیا جائزےکے دوران نوادرات کی نمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
پرتھ، آسٹریلیا(شِنہوا) ویسٹرن آسٹریلین میوزیم میں چین کے عالمی شہرت یافتہ ٹیراکوٹا واریئرز کی جاری نمائش آسٹریلوی شہریوں کو چینی ثقافت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی۔
ٹیراکوٹا واریئرز، پہلے شہنشاہ کی میراث کے عنوان سے یہ نمائش ویسٹرن آسٹریلین میوزیم بولا بارڈپ میں باضابطہ طور پر عوام کے لیے شروع کی گئی ہے۔
میوزیم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلیک کولز نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ نمائش بہت سے آسٹریلوی خاص طور پر مغربی آسٹریلوی باشندوں کو چینی تاریخ اور ثقافت کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے گی۔
یہ نمائش 8 ماہ تک جاری رہے گی، اس میں 100 سے زیادہ قدیم چینی نوادرات شامل ہیں جن میں سے متعدد کی اب تک چین سے باہر نمائش نہیں کی گئی تھی۔
2010 سے میوزیم کے سی ای اوکے طور پر خدمات انجام دینےوالے کولز نے سب سے پہلے 2016 میں اس نمائش کا منصوبہ پیش کیا تھا ۔
یہ منصوبہ چین کے شانشی صوبے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ برسوں کے تعاون کے بعد حقیقی طور پر مکمل ہوا۔
مغربی آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں سب سے بڑی میوزیم نمائش کے طور پر توقع ہے کہ یہ تقریباً 1 لاکھ 80 ہزارسیاحوں کو راغب کرےگی۔
