اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے ہائیکو ،سعودی عرب کے جدہ کے درمیان نئے براہ راست...

چین کے ہائیکو ،سعودی عرب کے جدہ کے درمیان نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغاز

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے ہائیکو میں ہائیکو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہائیکو سے جدہ کے لیے پہلی براہ راست پرواز روانگی کے لیے تیار ہے۔ (شِنہوا)

ہائیکو (شِنہوا) چین کے انتہائی جنوب میں ایک جزیرے پر مشتمل صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائیکو اور سعودی عرب کے شہر جدہ کے درمیان ایک نئے براہ راست فضائی روٹ کا آغازکر دیا گیا ہے۔

یہ روٹ ہائی نان ایئر لائنز کے ذریعے چلایا جائے گا اور اس میں ہفتے  میں3 مرتبہ پیر، بدھ اور ہفتہ کو دوطرفہ پروازیں شامل ہوں گی۔

چین سے جانے والی پروازیں ہائیکو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 40منٹ پر روانہ ہوں گی اور جدہ میں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے پہنچیں گی،اس پرواز کے دورانیے  کا تخمینہ 9 گھنٹے اور 20 منٹ ہے۔

سعودی عرب سے واپسی کی پروازیں جدہ سے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر40منٹ پر روانہ ہوں گی اور اگلے دن بیجنگ کے وقت کے مطابق صبح 4 بجکر40منٹ پر ہائیکو پہنچیں گی، اس پرواز کے دورانیے کا تخمینہ 10 گھنٹے ہے۔

جدہ سعودی عرب کا دوسرا سب سے بڑا شہر اور ایک اہم سیاحتی مقام ہے۔

یہ نیا روٹ چین اور سعودی عرب دونوں ممالک کے مسافروں کے لیے مزید سہولیات فراہم کرے گا جس سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی تبادلے کو مزید فروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!