اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلڈبلیوٹی او عالمی تجارتی تنازعات کے حل کے لئے اہم ہے، اطالوی...

ڈبلیوٹی او عالمی تجارتی تنازعات کے حل کے لئے اہم ہے، اطالوی ماہر معیشت

وزارت تجارت نے بتایا ہے کہ چین نے عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے نظام کے تحت امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے جس کے تحت چین سے آنے والی اشیاء پر اضافی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔(شِنہوا)

روم (شِنہوا) ایک اطالوی ماہر معاشیات نے کہا ہے کہ امریکہ کی شروع کردہ عالمی تجارتی ٹیکسز کی کشیدگیوں کوعالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے کثیرالجہتی پلیٹ فارم کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے ۔

یونیورسٹی آف روما تری کے معاشیات کے پروفیسر ماریو تیرے لی نے شِنہوا کو بتایا کہ موجودہ امریکی قیادت میں جاری تجارتی تنازعات اب یورپی یونین(ای یو)سمیت تقریباً پوری دنیا  کو متاثر کر رہے ہیں اور اس سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے جسے انہوں نے یورپی یونین کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان بین الاقوامی تجارت کے سب سے اہم شعبے مشینری اور نقل و حمل آلات ہیں جو 2024 میں امریکہ کو یورپی یونین کی مجموعی برآمدات کا تقریباً 40 فیصد تھے۔ یہ شعبے نئے عائد کردہ ٹیکسز  سے شدید متاثر ہوئےہیں۔

انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کے تجارتی تعلقات کے نقطہ نظرکو تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے کثیرالجہتی کے اصولوں کے منافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ہمیں اس قسم کے مذاکرات کو دوبارہ کثیرالجہتی پلیٹ فارمز پر لانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

 انہوں نے  کہا کہ ڈبلیو ٹی او اب بھی وہ مثالی فورم ہے جہاں ممالک کے خدشات کو کھلے اور منصفانہ طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔

 تیرے لی نے کہا کہ امریکہ نے ڈبلیو ٹی او جیسے کثیرالجہتی اداروں کی حمایت میں کمی کی ہے، لہذا وہ یورپی یونین، چین اور دیگر ہم خیال ممالک پر زور دیتے ہیں کہ وہ کثیرالجہتی نظام کی حمایت میں مل کر کام کریں۔

 انہوں نے کہا کہ اس اجتماعی حمایت کو ایک دباؤ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ امریکہ کو دوبارہ کثیرالجہتی مذاکرات کی طرف لایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!